بااثر سرمایہ کاروں کا ٹیکس کم کرکے انہیں نوازے جانے کا انکشاف

بااثر سرمایہ کاروں کا ٹیکس کم کرکے  انہیں نوازے جانے کا انکشاف

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے شعبہ پراپرٹی ٹیکس کے بیشتر سرکلز میں افسران اور ملازمین کی جانب سے ریکارڈ تبدیل کرتے ہوئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے شعبہ پراپرٹی ٹیکس کے بیشتر سرکلز میں افسران اور ملازمین کی جانب سے ریکارڈ تبدیل کرتے ہوئے بااثر سرمایہ کاروں کا ٹیکس کم کرکے انہیں نوازے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ جبکہ بااثر سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیکس میں ریلیف ملنے کے عوض محکمہ کے افسران اور ملازمین اور افسروں کو بھاری مالیت کے نذرانے بھی ادا کئے جانے لگے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ میں تبدیلیاں اور اور ایک پراپرٹی کو دو دو نمبرز الاٹ کرتے ہوئے محکمہ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے اپنی جیبیں تو بھری جارہی ہیں لیکن سرکاری خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا شکار بنایا جانے لگا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں