عید پر ریلوے کے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

 عید پر ریلوے کے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

آپریشنل سٹاف شفٹوں میں کام کرے گا ، بکنگ آفس پہلے روز بند ہو گا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ریلوے حکام نے عید پر آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ، عید پر آپریشنل سٹاف معمول کے مطابق شفٹوں میں کام کرے گا ، ریلوے حکام کے مطابق فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر عید کے پہلے روز بکنگ آفس میں سٹاف کو چھٹی ہو گی جبکہ عید باقی دن بکنگ آفس میں بھی سٹاف شفٹ میں کام کرے گا ، تاہم عید پر ٹرینوں کی آمد و رمکینیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہو گا۔واضح رہے کہ بسیں بند ہو نے سے ٹرینوں میں لوگ سفر کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں