پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے ،61 گرانفروشوں کو جر مانے

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے ،61 گرانفروشوں کو جر مانے

سنگین خلاف ورزی پر3دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کرائے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ روز اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 61گرانفروشوں کو 84 ہزار300 روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 57مارکیٹوں وبازاروں میں 1307 انسپکشنز کرکے چینی، آٹا، دالیں،پھل،سبزیاں،گوشت ودیگر اشیائے ضروریہ کی نرخناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اورزائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں