نرسنگ ڈے منایا گیا ، ہسپتالوں میں 40 فیصد نرسوں کی کمی
کورونا کی وجہ سے فیصل آباد میں اس حوالہ سے کوئی باقاعدہ تقریب نہ ہو سکی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں گذشتہ روز نرسنگ ڈے منایا گیا ، صدر نرسنگ ایسوسی ایشن اعجاز فاطمہ نہ کہا ہے کہ فیصل آباد سول ہسپتال کی نرسز سٹاف میں کمی کے باعث مشکلات سے دوچار ، 40 فیصد نرسوں کی کمی کے ساتھ ہسپتال کا نظام چلارہی ہیں ، یہ دن منانے کا مقصد نرسوں کے معاشرے میں اعلیٰ مقام کا اعتراف کرنا ہے ، کورونا کی بگڑتی صورتحال اور سرکاری چھٹیوں کے باعث فیصل آباد میں اس حوالہ سے کوئی باقاعدہ تقریب تو رونما نہ ہوسکی تاہم سول ہسپتال میں نرسز نے سہولیات اور سٹاف کی کمی کی شکایات کیں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال فیصل آباد میں نرسز کی 200 سے زائد اسامیاں خالی ہیں ہسپتال میں 475 نرسز کی ضرورت ہے جبکہ ہسپتال کے پاس 275 نرسز کا سٹاف ہے ، جس کی وجہ سے 60فیصد نرسوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے دوسرے بڑے ہسپتال کا نظام چلایا جارہا ہے ، نرسز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی شکایات بھی روز منظر عام پر آتی ہی ، صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن میڈم ا عجا ز فاطمہ کا اس حوالہ سے کہنا ہے نرسنگ انتہائی مقدس فریضہ ہے اور سول ہسپتال میں نرسز انسانیت کی خدمت کا مشن لے کر دن رات کام کررہی ہیں تاہم سٹاف نرسز کی کمی کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔