ٹرینوں کی آمدوروانگی میں تاخیرسے مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں  تاخیرسے مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں تاخیرسے مسافرپریشان رہے گزشتہ روز ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں کراچی سے براستہ فیصل آباد روالپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس 40 منٹ تاخیر کا شکار ہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) کراچی سے براستہ فیصل آباد روالپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکارہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس 50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی شاہ حسین1 گھنٹہ 10 منٹ کی تاخیر کا شکارہوئی جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس55 منٹ تاخیر کا شکارہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی لاہور سے براستہ فیصل آباد ملتان جانے والی بدر ایکسپریس 15منٹ کی تاخیر سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں