ایف ڈی اے کی کارروائی ، پلاٹ پر قبضہ کی کو شش ناکام

 ایف ڈی اے کی کارروائی ، پلاٹ پر قبضہ کی کو شش ناکام

پکڑے گئے ملزموں کیخلاف تھانہ جھنگ بازارمیں مقدمہ درج کرادیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا اورملزمان کے خلاف تھانہ جھنگ بازارمیں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ملزمان نے عید الفطر کی چھٹیوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر کچی آبادی کوثر آباد میں 18مرلہ کے سرکاری پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کرکے ناجائز قبضہ کی کوشش کی تھی لیکن بروقت اطلاعات پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرکے قیمتی سرکاری زمین کوواگزار کروالیا گیا۔ پرانی بکر منڈی کے قریب کچی آبادی کوثر آباد میں سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ سے متعلق بعض خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو فوری متحرک کیا اور ناجائزقبضہ کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں