سیمنٹ ساز فیکٹری کے مارکیٹنگ منیجر ادارے کو اڑھائی کروڑ روپے کا چونا لگاگئے ، مقدمہ درج
کینال روڈ پر سیمنٹ ساز فیکٹری کے مارکیٹنگ منیجر ادارے کو اڑھائی کروڑ روپے کا چونا لگاگئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) دونوں کیخلاف فراڈ کے مقدمات درج کروادیئے گئے ، سیمنٹ ساز ادارہ کے نمائندہ محمد طاہر نے تھانہ منصور آباد میں مقدمات درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے ادارے کے مارکیٹنگ منیجر اورنگزیب نے مختلف پارٹیوں کو سیمنٹ بھیج کر ان کی رقوم وصولی کی مد میں 20064101 روپے اور مارکیٹنگ منیجر مزمل عباس نے 4694719روپے کا فراڈ کیا ہے جس پر پولیس نے انکوائری میں ثابت ہونے پر فراڈ کی دفعات کے تحت دونوں کیخلاف قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔