حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے والے404 افراد کیخلاف مقدمات

حکومتی احکامات کی پاسداری  نہ کرنے والے404  افراد کیخلاف مقدمات

سی پی او سہیل چودھری کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنیوالے 404 افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہر بھر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تجارتی مراکز’مارکیٹوں کو بند کر رکھا ہے اور صرف مخصوص کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور شہریوں کو بھی بغیر ماسک کے گھومنے پھرنے سے منع کیاگیا ہے تاہم اس کے باوجود مقامی تاجروں نے حکومتی احکامات کی پابندی کرنیکی بجائے شٹرڈاؤن کرکے کاروبار کررہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں