اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ہاف شٹر کھول کر دکانداری میں مصروف 10 افراد کو گرفتار کرا دیا

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ہاف شٹر  کھول کر دکانداری میں مصروف  10 افراد کو گرفتار کرا دیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس نفری کے ہمراہ بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن کادورہ کرکے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس نفری کے ہمراہ بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن کادورہ کرکے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ماسک نہ پہننے اور ہاف شٹر کھول کر دکانداری میں مصروف 10 افراد کو گرفتار کراکر پولیس کے حوالے کرادیا جن کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے بھجوادیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں