لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا :ڈپٹی کمشنر

 لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا :ڈپٹی کمشنر

ایس اوی پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظا میہ متحرک ،شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن کا فیصلہ شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ہے لہذاشہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کوروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے تمام انتظامی مشینری متحرک اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پابندیاں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہیں جن پرسوفیصد عمل سے یقینا صورتحال بہتر ہوگی۔انہوں نے عوام الناس کو ان حالات میں مزید احتیاط برتنے اور حکومتی گائیڈ لائینز پر عمل کی اپیل کی اورکہا کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں