پوری امت مسلمہ اجتماعی توبہ واستغفار کرے :محبوب الزمان

پوری امت مسلمہ اجتماعی توبہ  واستغفار کرے :محبوب الزمان

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ امسال عید ایسے موقع پر آئی ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ امسال عید ایسے موقع پر آئی ہے کہ امت مسلمہ کاجگرپارہ پارہ ہے ، ایک طرف کورونا کی تیسری لہر نے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی مسائل اور بے روزگاری کے میں الجھادیا ہے تو دوسری طرف کشمیر اور فلسطین کے نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،پوری امت مسلمہ یکسو ہوکر قرآن اور رب سے اپنے تعلق کو مضبوط بنا کراجتماعی توبہ واستغفار کرے تاکہ ہم ان مصائب سے نکل سکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی زون 117کے امیرچودھری عبدالغفور کی زیرصدارت مسجد عثمانیہ سرگودھاروڈ پرتکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر زونل جنرل سیکرٹری مختارعلی،رائے مجیب الرحمان بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں