فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے :علامہ طاہر الحسن

فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری  رکھیں گے :علامہ طاہر الحسن

مذہبی آزادی و انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل او آئی سی عملی اقدامات کریں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان علما کونسل عید الفطر کے دن یوم فلسطین کے طور پر منائے گی یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری پاکستان علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین اور القدس پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف عملی اقدامات کرے اسرائیل جو مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے اسکی کھلی جارحیت کیخلاف پوری انسانیت اٹھ کھڑی ہو اور ہم کل بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں اور ہم فلسطینی قوم کے ساتھ اپنا اخلاقی سیاسی اور تعاون و حمایت جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں