مزید 147شاپنگ مالز،9ریسٹورنٹس،5نجی دفاتر سیل

 مزید 147شاپنگ مالز،9ریسٹورنٹس،5نجی دفاتر سیل

فیس ماسک نہ پہننے پر197 افرادکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزبھرپور کارروائیوں میں مزید 147شاپنگ مالز،9ریسٹورنٹس،5نجی دفاتر،ایک شادی ہال سیل جبکہ3 مسافرگاڑیاں بنداور فیس ماسک نہ پہننے پر197 افرادکے خلاف مقدمات درج اور228 افراد کو گرفتاراورایک لاکھ 73ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ گذشتہ58روزمیں 1987شاپنگ مالز وپلازے ،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفاتراور بس سٹینڈ کو سیل اور30لاکھ 65ہزارروپے کے جرمانے کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں