بارش :نشیبی علاقے زیرآب،دریائوں میں پانی کی سطح بلند

بارش :نشیبی علاقے زیرآب،دریائوں میں پانی کی سطح بلند

موسلادھار بارش سے جہاں نشیبی علاقے زیر آب آئے وہاں دریائے چناب اور دریائے جہلم میں مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ بھی نوٹ کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عید کی چھٹیوں کے باعث ضلعی فلڈ کنٹرول روم تاحال غیر فعال ہے ، جبکہ مذکورہ دریاؤں سے ملحقہ حساس قرار دیئے گئے علاقوں میں حفاظتی اقدامات سست روی کا شکار ہیں،حساس ادارے کی طرف سے صوبائی حکومت کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ کے مطابق پانی کی مسلسل بلند ہوتی سطح سے مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ،جبکہ بعض علاقوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں