جھنگ میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن جاری

جھنگ میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور  بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن جاری

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کا عمل بلاتعطل جاری ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اب تک مجموعی طور پر2517 ہیلتھ کیئر ورکز کوپہلی ڈوز جبکہ1332ہیلتھ کیئر ورکرز کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے ۔ اسی طرح ضلع جھنگ کے 08 مختص مراکز میں مجموعی طورپر13025 بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤکی پہلی ڈوز جبکہ 2668 بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوذ لگائی جا چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں