گوجرہ میں تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق

گوجرہ میں تیز رفتار ڈالہ کی ٹکر سے 5 سالہ بچی جاں بحق

لاہورکے سلیم کی بیٹی کنزہ بھٹہ خشت کے قریب گزر رہی تھی ، حادثہ ہو گیا

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)تیز رفتارڈالہ کی ٹکرلگنے سے 5سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ لاہورکے محمدسلیم حال مقیم ملت ٹاؤن گوجرہ کی بیٹی کنزہ سمندری روڈپر بھٹہ خشت سے قریب گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم تیز رفتارڈالہ کے ڈرائیورنے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا شدیدزخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ پہنچایاگیا جہاں وہ طبی امدادکی فراہمی سے قبل ہی جاں بحق ہو گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں