تاندلیانوالہ میں لاک ڈاؤن کی آ ڑ میں پکڑ دھکڑ ، شہری پریشان

تاندلیانوالہ میں لاک ڈاؤن کی آ ڑ میں پکڑ دھکڑ ، شہری پریشان

پولیس نے کھانے پینے اور کریانہ کی دکانیں بھی بند کرا دیں ، شہری خوار

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں پولیس کی غنڈہ گردی عروج پرپہنچ گئی۔تھانہ سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کے لیے اپنا قانون مسلط کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے شہر بھر کی کریانہ دکانیں زبردستی بند کروا دیں۔ شہری اشیا خورونوش لینے کے لیے بھی خوار ہونے لگے ۔ دودھ، دہی،تندور،ریسٹورنٹ، ہوم ڈلیوری والے پیزا شاپس وغیرہ بھی زبردستی بند کروا د ی گئیں ۔دوردراز سے آئے خریدار اشیاء ضروریہ نہ ملنے سے کرب میں مبتلاہوگئے ۔تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے کریانہ کی دکانیں زبردستی بند کروانے پر کریانہ دکانداروں نے تھانہ سٹی پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی ایس ایچ او عمرسرفرازنے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے ،تمام کریانہ دکاندار ایس او پیز کے تحت دکانیں چلا رہیں ہیں، پولیس نے شہریوں کو مختلف طریقوں سے ذلیل خوار کرنے کا وتیرہ بنا لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں