کمالیہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 33 دکانیں سیل

 کمالیہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 33 دکانیں سیل

سپیشل برانچ، بلدیہ، پولیس اور ٹائیگر فورس کے جوان متحرک ہیں : اے سی

کمالیہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور دوکانیں کھلی رکھنے پر 33 دکانوں کو سیل کردیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان نے کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل لاک ڈاون ہے ۔ سپیشل برانچ، بلدیہ، پولیس اور ٹائیگر فورس کے جوان متحرک ہیں جو خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جن پر کار روائی کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں