چنیوٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

چنیوٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

پولیس ،ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)چنیوٹ شہر کے اندر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔انتظامیہ کی طرف سے کوئی کار روائی نظر نہیں آرہی ہے چنیوٹ کے تمام بازاروں میں خریداری کے آئی ہوئی عوام کا رش ہے اور د کاندار شٹر اٹھا کر گاہک کو دکان کے اندر داخل کر لیتے ہیں شہر میں کسی کے منہ پر ماسک نظر نہیں آتا ۔ پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ شہر کے اندر کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے چنیوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں