عید الفطر پر ریسکیو 1122نے ڈیوٹی پلان مرتب کر لیا
عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا :میاں فراز منیر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الفطر کے موقع پر حادثات سمیت کسی بھی قسم کی ایمر جنسی میں لوگوں کو بر وقت امداد فراہم کر نے کے سلسلہ میں ریسکیو 1122نے جامع ڈیوٹی پلان مرتب کر لیا ہے ،اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے ، اس امر کااظہار ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر میاں فراز منیر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ،جس کی نگرانی وہ خود کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ریسکیوکنٹرول روم سٹاف کو بھی چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،جبکہ کنٹرول روم میں کال ریکاڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔