عید سادگی سے منائیں ،رش میں نہ جائیں :ریاض فیتانہ

عید سادگی سے منائیں ،رش میں نہ جائیں :ریاض فیتانہ

وبا پر قابو نہ کیا گیا تو ہسپتالوں میں مریضوں کو رکھنے کی جگہ نہیں ہو گی

کمالیہ (نامہ نگار ) ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فیتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری عید الفطر سادگی سے منائیں، ایس او پیز کو نظر انداز نہ کریں۔ گذشتہ سال عید الفطر کے دوران ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تھا، مساجد اور مارکیٹوں میں ہونے والے رش کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔اس وقت بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے ، اگر وبا پر قابو نہ کیا گیا تو ہسپتالوں میں مریضوں کو رکھنے کی جگہ نہیں ہو گی۔عوام مہربانی کر کے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں عید الفطر سادگی سے منائیں۔رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں