پتنگیں بنانے اور اڑانے والوں کیخلاف مقدمات کا حکم

پتنگیں بنانے اور اڑانے والوں کیخلاف مقدمات کا حکم

تھانہ منصور آباد کا نصف علاقہ ڈور سازی کا مرکز ،تھانہ غلام محمد آباد کا علاقہ بھی پتنگ سازی کے اڈوں سے بھرا ہوا ہے ،مدینہ ٹاون، بٹالہ کالونی اور گلبرگ میں بھی کام جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈور پھرنے سے روزہ دار نوجوان کی المناک موت کے بعد پولیس حکام کو ہوش آگیا، شہر میں پتنگ بازی کے مقدمات درج کرنے کا سخت حکم دے دیاگیا، پتنگ و ڈور سازوں کیخلاف تاحال کوئی عملی کاروائی سامنے نہ آسکی ۔ تھانہ منصور آباد کا نصف علاقہ ڈور سازی کا مرکز ہے جبکہ تھانہ غلام محمد آباد کا علاقہ پتنگ سازی کے اڈوں سے بھرا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ مدینہ ٹاون، بٹالہ کالونی اور گلبرگ کے علاقوں میں بھی ڈور سازی کے اڈے موجود ہیں لیکن پولیس کی جانب سے ڈور سازی کا کاروبار کرنے والوں اس کی ترسیل اور فروخت میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے نتیجہ میں عید پر پتنگ بازی کیلئے ڈور و پتنگوں کی خریدو فروخت عروج پر پہنچی ہوئی نوجوان عاطف کی موت کی اطلاع کے بعد ایس ایس پی آپریشن محمد افضل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو کائٹ فلائنگ ایکٹ کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پتنگ بازی روکنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں