ٹو بہ ٹیک سنگھ جیل میں قیدیوں میں عید گفٹ پیک تقسیم

ٹو بہ ٹیک سنگھ جیل میں قیدیوں  میں عید گفٹ پیک تقسیم

حکومت پنجاب کی ہدایت پر جیل اسیران کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ڈسٹر کٹ جیل کے قیدیوں میں عید گفٹ پیکس تقسیم کئے گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل ملک آصف عظیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے جیلوں میں قید پاکستانی بھائیوں کو خوشیو ں میں شریک کر نا عین عبادت ہے ،جس کا اجر اﷲ تعالی کے ہاں نہایت عظیم ہے ،انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں قیدیوں کو اپنوں کی جدائی کا احساس کم کرنے کے لیے انہیں یہاں گھر جیسا ماحول فراہم کر نے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں