دو اتائیوں مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ کا حکم

دو اتائیوں مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ کا حکم

چیئرمین ڈرگ کورٹ نے مہربان علی اور محمد رمضان کو جر مانے کئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے دو اتائیوں کو مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق ڈرگ انسپکٹر نے شورکوٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اتائی مہربان علی اور تحصیل نوشہرہ کے علاقہ سے اتائی محمد رمضان کے کلینک پر چھاپے مار کر مضر صحت ادویات بھی برآمد کی تھیں اور مذکورہ اتائی پریکٹس کرنے کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پر انکے چالان مکمل کر کے فاضل عدالت کو بھجوانے ، خاتون جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مہربان علی کو 35ہزار اور محمد رمضان کو 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں