انسداد پولیو مہم کا آ ج آ خری دن ،40ہزار بچے تاحال محروم

 انسداد پولیو مہم کا آ ج آ خری دن ،40ہزار بچے تاحال محروم

مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر تصدیق کریں ، ڈور مارکنگ بھی چیک کی جائے :ڈی سی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر، سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کریں جبکہ ڈورمارکنگ کو بھی چیک کیا جائے تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کا ٹاسک مکمل ہوسکے ۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران انسداد پولیو کی جاری مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مہم کے دوران بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے افسروں کو بلاتاخیر ازالہ کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے ۔پولیو ورکرز کی 3549 ٹیموں کو 5 روز میں 13 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تھے ، ذرائع کے مطابق ابھی بھی ضلع فیصل آباد میں 40 ہزار سے زائد بچے پولیو قطروں سے محروم ہیں جو انسداد پولیو ورکرز کو گھروں میں نہیں ملے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے آج رات تک پولیو مہم جاری رہے گی جس کے بعد فیصل آباد کے ڈیٹا کا دیگر اضلاع کے ڈیٹا سے موازنہ کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں