ٹریفک وارڈن سے مزاحمت 2ڈرائیور حوالات پہنچ گئے
ٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنیوالے دو ڈرائیور حوالات پہنچ گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انچارج ٹریفک سیکٹر کلاک ٹاور ٹو میاں طاہر علی ٹریفک وارڈن نے ریل بازار پولیس کو بتایا راجباہ روڈ پر محمد اشرف اور فرمان علی سڑک کے وسط میں مزدا ڈالہ لگا کر مال کی لوڈنگ ان لوڈنگ میں مصروف تھے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ان کو روکا گیا تو ملزموں نے مزاحمت شروع کردی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔