2خواتین اور کمسن بچے سمیت چار افراد کو اغوا کر لیا

2خواتین اور کمسن بچے سمیت چار افراد کو اغوا کر لیا

کارسوار فاروق،نوازش وغیرہ 4 افراد نے غلام مصطفی کو اغوا کیا،مقدمہ درج

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مختلف مقامات سے دو خواتین اور کمسن بچے سمیت چار افراد کو اغوا کرلیاگیا۔ چک نمبر 215رب کے رہائشی ابرارالحق کے 10 سالہ بھائی شاہد کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا،شہری نوید انجم نے ملت ٹائون پولیس کو بتایا کہ وہ کیلاش پارک کے قریب اپنے دوست غلام مصطفی کے ہمراہ کھڑا تھا کہ اس دوران کارسوار فاروق اور نوازش وغیرہ چار افراد نے اسلحہ کے زور پر غلام مصطفی کو اغوا کرلیا اور کار میں نامعلوم مقام پر لے گئے ،سٹی جھمرہ کے عامر حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ ہمشیرہ(ر) کو دو بچوں سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور چک نمبر 236رب کے رہائشی شاہ جہاں کی بیٹی(ر)کو نامعلوم افراد نے ورغلا کر اغوا کرلیا جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں و مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں