پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے ،49گرانفروشوں کو جر مانے
59مارکیٹوں وبازاروں میں 1053 انسپکشنز کی گئیں ، نرخوں کو چیک کیا
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے سرگرم ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز اوورچارجنگ پر49گرانفروشوں کو64ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پھل،سبزیوں،گوشت،چکن اورکریانہ کی اشیا کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے 59مارکیٹوں وبازاروں میں 1053 انسپکشنز کرکے اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو چیک اور ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔