سول ہسپتال : ایئر کنڈیشنرز بند ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

سول ہسپتال : ایئر کنڈیشنرز بند ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ، ایم ایس آ فس کا گھیرائو کیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال میں قیامت خیز گرمی کے باوجود ایئر کنڈیشنرز بند ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتال میں احتجاج ، ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی ، ایئر کنڈیشنرز چلانے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم ورنہ آئوٹ ڈور سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ فیصل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ، لیکن تاحال سول ہسپتال کے صرف 50 فیصد ایئر کنڈیشنرز ہی فنکشنل ہوسکے ہیں ، گرمی سے بے حال ڈاکٹروں کے ہسپتال انتظامیہ سے بار بار ایئر کنڈیشنرز کو فعال کرنے کے مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ایم ایس آفس کا گھیرائو کرکے شدید احتجاج کیا ، جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر نعمان چودھر ی اور جنرل سیکرٹری واے ڈی اے ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہریار احمد نے احتجاج کی قیادت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں