دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے  ہوئے نوجوان ڈوب گیا

دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دو روز سے تلاش جاری، تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دو روز سے تلاش جاری، تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا۔ ولی پورہ حمزہ بلاک کا رہائشی 19سالہ یاسر علی ولد محمد بوٹا شدید گرمی کے باعث دوستوں کے ساتھ سرگودھا روڈ منڈا پنڈ بہادری والہ کے قریب نہر میں نہانے کیلئے آیا اور جونہی اس نے نہر میں غوطہ لگایا تو کافی دیر تک باہر نہ آیا تو اس کے دوستوں نے فوری طور پر ریسکیو1122 کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں