جھنگ:گرمی سے پولیو ورکر انتقال کرگیا،شہید قرار
پیر کوٹ سدھانہ کا رہائشی ہیلتھ ورکر محمد فیاض پولیو کے قطرے بچوں کو پلا رہا تھا کہ اچانک گرمی کی شدت کی وجہ سے گر گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیر کوٹ سدھانہ کا رہائشی ہیلتھ ورکر محمد فیاض پولیو کے قطرے بچوں کو پلا رہا تھا کہ اچانک گرمی کی شدت کی وجہ سے گر گیا اور طبی امداد ملنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا ۔ڈی سی جھنگ فیاض موہل نے پولیو ورکر کو شہید قرار دیا اور ریسکیو 1122 نے محمد فیاض کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔