اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ٹریننگ شروع کردی گئی

 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ٹریننگ شروع کردی گئی

سکولز مانیٹرنگ کے نئے انڈیکیٹرز بارے آگاہی دی جائیگی،سی ای او کا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ٹریننگ شروع کردی۔ اے ای اوز کو سکولز مانیٹرنگ کے نئے انڈیکیٹرز بارے آگاہی دی جائیگی۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا قائد اکیڈمی کا دورہ کیا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز کے نئے انڈیکیٹرز جاری کئے گئے ہیں۔ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ٹریننگ شروع کردی۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے قائد اکیڈمی کا دورہ کیا اور اے ای اوز کو ٹریننگ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر مسز نجمہ، ڈاکٹر عبدالحفیظ و دیگر ٹرینر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں