حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ دیا :اسدالرحمن
وزیر ومشیروں کی تبدیلیاں حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ،خالد سردار
پیرمحل (نمائندہ دنیا )آئے روز وزیر ومشیروں کی تبدیلیاں موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ،موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ دیا ان خیالات کا اظہار چودھری اسد الرحمن سابق ایم این اے سابق وفاقی وزیر مملکت نے ہمراہ چودھری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، محمد صدیق پیاراسٹی صدر مسلم لیگ ن چودھری امان اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے ان کے فنڈز جاری ہوئے آج ان پر تختیاں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ،ایم این اے لگارہے ہیں ۔ اس موقع پر چودھری اصغر، عامر ہراج،چودھری عمران، رانا مرتضیٰ، چودھری الطاف حسین، میاں بلال طاہر بھی موجود تھے ۔