نیو گارڈن ٹائو ن میں بجلی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح
پی ٹی آئی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے ،محمد اشفاق، سعید احمد،کاشف اشفاق
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پی ٹی آئی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، بجلی و گیس کے نئے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چو دھری محمد اشفاق، چودھری سعید احمد سعیدی اورچیئرمین فیڈمک میاں محمد کاشف اشفاق نے نیو گارڈن ٹاؤن میں بجلی فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسابق ناظم یونین کونسل چودھری عبد الواحد باجوہ،کو نسلر حاجی محمد علی سدھو ،صفدر خان سمیت دیگربھی موجود تھے ،چودھری محمد اشفاق ، سعید احمد سعیدی اور کاشف اشفاق نے مزید کہا پی ٹی آئی عوامی طاقت پر بھرپو ر یقین رکھتی ہے ، عوامی تعاون کے بغیر معاشی خوشحالی کے خواب کی تکمیل ناممکن ہے ، ملک اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ، انشا اﷲ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔