کمالیہ میں لوڈشیڈنگ، بجلی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے
سکولوں میں بچے اذیت میں مبتلا، پینے کا پانی تک نایاب ،نوٹس کامطالبہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا )شہر و گردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا سکولوں میں بچے شدید اذیت کا شکار گرمی و حبس سے بے حال سکولوں میں بچوں کے پینے کا پانی تک نایاب ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ، شہروں میں 5 سے 8 جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ، بعض علاقوں میں دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی بڑھ گیا۔سورج دن بھر آگ برساتا رہا جبکہ سکولوں میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے سبب ننھے بچے بے حال ہو کر رہ گئے جبکہ پینے کا پانی تک نایاب ہو گیا۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ د ی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مطالبہ کیا ہے ۔