ترقیاتی سکیموں کی پڑ تال کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل

ترقیاتی سکیموں کی پڑ تال کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی ایک ہفتہ میں دورے کرکے منصوبوں کے معیارکی جائزہ رپورٹ دیگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے ڈویژن بھرمیں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرامز کے تحت ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی مراحل میں شفافیت کی جانچ پڑتال کے لئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخاراولکھ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتہ میں ڈویژن کے اضلاع کے دورے کرکے منصوبوں کے معیارکاجائزہ لیکررپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔یاد رہے کہ ڈویژنل کمشنرنے بعض عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں