ٹوبہ میں فٹبال لیگ کی کٹ کی تقریب رونمائی
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انٹر نیشنل معیار کی فٹبال لیگ کا جلد انعقاد کروایا جارہا ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )فٹبال لیگ میں آٹھ فرنچائز کے 72لوکل فٹبال کلب حصہ لیں گے ،فٹبال ٹیم کے کپتان مزمل جٹ ،میاں اشتیاق اور طارق جٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوار چودھری کے ہمراہ فٹبال لیگ کی کٹ کی تقریب رونمائی کرتے ہوئے بتایا کہ فٹ بال لیگ جوشیلا پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوگی ۔