رہائشی ، کمرشل عمارتوں کی بغیر نقشہ منظوری تعمیر جاری

رہائشی ، کمرشل عمارتوں کی بغیر نقشہ منظوری تعمیر جاری

شہری رشوت مانگنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے رجوع کریں ،نعیم اللہ وڑائچ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انسپکٹرز کی مبینہ ملی بھگت سے بغیر نقشہ کے بلڈنگز تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ، فیصل آباد میں رہائشی اور کمرشل عمارتوں کا بغیر نقشہ منظور کروائے تعمیر کا سلسلہ جاری ہے جس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسروں اور انسپکٹروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، شہر میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر ہو یا رہائشی عمارتوں کی دونوں کے لئے نقشہ بنوا کر اسے پاس کروانا لازمی ہے جس کے بعد ہی تعمیر کی اجازت دی جاتی ہے تاہم قانون پر عمل درآمد کروانے والے افسر خود ہی قانون کی خلاف ورزیاں کروا کر کارپوریشن کی ساکھ خراب کر رہے ہیں اس معاملے پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ شہری رشوت مانگنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کیلئے رجوع کریں ایسے افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں