محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ انہار کا ضلعدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لیاقت علی سے 50ہزارروپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد،حوالات بند

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے محکمہ انہار کے ضلعدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 379ج ب کے رہائشی محمد اویس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ کا ضلعدار لیاقت علی اس سے جائز کام کے عوض رشوت طلب کررہا ہے جس پر ڈائریکٹر کے حکم پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جھنگ اختر سعید نے سول جج دلبر حسین کی نگرانی میں چھاپہ مار کر لیاقت علی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس 50 ہزار روپے رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے اور اسے حوالات میں بند کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں