خدمت آپ کی دہلیز پرکے تحت صفائی آپریشن جاری

 خدمت آپ کی دہلیز پرکے تحت صفائی آپریشن جاری

کارکردگی ایپ پر موصول ہونیوالی 336 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر \'\'خدمت آپ کی دہلیز پر\'\' پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ دوسرا ہفتہ نکاسی آب میں شہر گاؤں اور موضع جات میں سیوریج لائنوں اور ڈرینز کی صفائی اور مین ہولز کوور لگانے کا کام کیا جا رہا ہے ، ڈیش بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق اب تک ضلع بھر میں پبلک سروس کی 4303 سرگرمیاں اپ لوڈ کی گئی،میونسپل سروسز فراہم کرنیوالے اداروں کی طرف سے کارکردگی ایپ پر موصول ہونیوالی 336 عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی کیا گیاہے ،\'خدمت آپ کی دہلیز پر\' پروگرام حکومت پنجاب کا مثالی اقدام ہے جسکے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں