بجٹ 2021.22 :عام آدمی ، مزدور طبقے نے مسترد کردیا

بجٹ 2021.22 :عام آدمی ، مزدور طبقے نے مسترد کردیا

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے الگ سے منی بجٹ پیش کرے،شہری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)عام آدمی اور مزدور طبقے نے بجٹ 2021.22 کو مسترد کردیا ، صرف بزنس کمیونٹی کے لئے بجٹ پیش کیا گیا ، عام آدمی کے لئے منی بجٹ پیش کیا جائے ، شہریوں کا مطالبہ ۔ بجٹ میں آٹے ،چینی ، گھی ، دالوں ، بجلی کی قیمتیں کم نہ ہونے پر فیصل آباد کے مزدور طبقہ نے بجٹ کو مسترد کردیا ، مزدوروں کا کہنا تھا حکومت نے صرف سرمایہ دار کو ریلیف دیا ، عام آدمی کو سستا آٹا ،چینی گھی اور بجلی چاہئے جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اس کے علاو ہ شہریوں کا کہنا تھا ہر ہفتے نیا بجٹ پیش کردیا جاتا ہے حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے الگ سے منی بجٹ پیش کرے اور کم شکم اجرت پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنوائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں