پٹرولنگ پولیس کی گاڑیاں درست رکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف

پٹرولنگ پولیس کی گاڑیاں درست رکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف

پٹرولنگ پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں رکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف کروایا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز پٹرولنگ کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری احکامات کے مطابق آئندہ ہر گاڑی کا اندرونی اوربیرونی تصویری خاکہ بنایا جائے گا،تصویری خاکہ افسروں کی تصدیق کروا کر ڈرائیورز کے حوالے کیا جائے گا،ڈرائیور خاکے کے مطابق گاڑی کو اسی حالت میں رکھے گا،تبدیل شدہ ڈرائیور نئے ڈرائیور کو خاکے کے مطابق گاڑی حوالے کرے گا،گاڑی میں کوئی کمی بیشی پر تبدیل ہونیوالا ڈرائیور ذمہ دار ہوگا،مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تصویری خاکوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ عملہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں