بجٹ میں تعلیمی سیکٹرپھر نظر انداز کیا گیا:خالد حیات کموکا
کورونا میں سر و نگ سکولز کے لئے ریلیف پیکیج کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مجموعی طور پر حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا لیکن تعلیمی سیکٹر کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز خالد حیا ت کموکا نے کیا ،ان کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے جو ڈیمانڈ کی گئی تھی ایجوکیشن کارڈ کی اس کو نظر انداز کیا گیا جبکہ فوڈ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا کورونا میں شدید مشکلات کا شکار سر و نگ سکولز کے لئے ریلیف پیکیج کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا جس شرح 66 ارب HEC سے ٹوٹل جی ڈی پی کا تعلیم کے لئے مختص کیا گیا وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔