ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے طلبا کیلئے سکالرشپ

 ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے طلبا کیلئے سکالرشپ

طلبا کا انتخاب انتہائی کڑے معیارکے تحت کیا جاتا ہے ،ڈاکٹرجاویداختر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 1500 انڈرگریجوایٹ طلبا کو ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ دے دیئے گئے جس میں ان کی ٹیوشن فیس اور اعزازیہ شامل ہے ۔ ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنٹس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ کے زیراہتمام احساس پروگرام میں سکالرشپ حاصل کرنے والے ذہین اور کم سہولیات کے حامل طلبا میں چیک کی تقسیم کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے یو ایس ایڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ اظہر علی خاں نے کہا احساس پروگرام کے تحت اس امر کا خاص خیال رکھا گیا کہ پچاس فیصد تعداد طالبات کی ہونی چاہیے ۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا احساس پروگرام کے تحت سکالرشپ کے حوالے سے طلبا کا انتخاب انتہائی کڑے معیارکے تحت کیا جاتا ہے بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا میں راؤ اظہر علی خاں اور ڈاکٹر جاوید اختر کے ہمراہ چیک تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں