کو رونا ویکسین میں کوئی مضر اشیا نہیں:زاہد محمود قاسمی
ویکسین کے بارے میں حلال یا حرام کی بحث میں نہ الجھا جائے ،خطاب
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکو رونا ویکسین میں کوئی مضر اشیا نہیں ہیں ویکسین کے بارے میں حلال یا حرام کی بحث میں نہ الجھا جائے سعودی عرب مصر سمیت دنیابھرکے علما نے اس کے جواز کا فتویٰ دیا ہے علما مشائخ خطبا آئمہ مساجد اورعوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کوورڈ19 کی ویکسین ضرور لگوائیں چونکہ ان کا ہر وقت عوام سے میل جول زیادہ ہے لہذا ہر انسان کو ویکسین لگوانی چاہئے اسلامی تعلیمات میں بھی احتیاط کا حکم ہے ہمیں بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کی طرف بھی رجوع کرنا چاہئے اور تمام صحت سے متعلقہ احتیاطی تدابیر بھی ضرور اختیار کرنی چاہئیں۔