کورونا سے 1جاں بحق ، 10افراد میں وائرس کی تصدیق
سرکاری ہسپتالوں میں 157مریض زیر علاج ،5 کی حالت انتہائی نازک
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا سے ایک شہری جاں بحق ، 10 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ، مثبت کیسوں کی شرح 3 فیصد رہی ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں فیصل آباد میں کورونا سے ایک شہری کی موت ہوئی جس کے بعد فیصل آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد1121 ہوگئی ہے ۔ کورونا کے 374 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹوں میں سے 364 کی رپورٹ منفی جبکہ 10 کی مثبت آئی ، محکمہ صحت کے مطابق مثبت کیسوں کی شرح 3 فیصد رہی ہے ۔ فیصل آباد میں اب تک 21512 شہری کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 360 ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 157مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک ہے ۔