ناقص تفتیش کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

ناقص تفتیش کرنیوالے افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فہرست کی تیاری شروع کردی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منشیات برآمدگی مقدمات میں ناقص تفتیش اور کمزور چالان عدالتوں میں بھجوانے والے تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے پولیس افسروں کو تحریری احکامات دیتے ہوئے کہاکہ پندرہ ماہ میں پنجاب بھر میں صرف 38فیصد منشیات فروشوں کو سزاہوئی،32 فیصد مقدمات میں منشیات فروش بری ہوئے ،منشیات فروشوں کی بریت کی بنیادی وجہ ناقص تفتیش اور کمزور چالان ہے ،ناقص تفتیش کرنیوالے افسروں کے خلاف کارروائی اور رپورٹ ارسال کی جائے اس حوالے سے فیصل آباد کے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تفتیشی افسروں کی فہرست کی تیاری شروع کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں