اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ

ایو ب بخاری نے شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیو ں کی نگرانی ، سٹاک چیک کیا

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیااورمختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں کی نگرانی اور سٹاک کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بولیوں کے موقع پر موجود رہ کر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو مانیٹر کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بولیوں کے عمل کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے سبزی منڈی میں کورونا ایس اوپیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی اور واضح کیا کہ کوئی شخص فیس ماسک کے بغیر نظر نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے ریڑھی فروشوں کے پاس نرخناموں کی موجودگی اور اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں