,,بجٹ صنعت دوست,ٹرن اور ٹیکس کی شرح کم کرنا خوش آئند,,
چار یا چھ ماہ کی پالیسی سے انڈسٹری نہیں چلے گی، حکومت کولانگ ٹرم منصوبہ بندی پر توجہ دینا ہوگیامید ہے حکومتی اقدامات سے صنعتی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا،احتشام جاوید،میا ں کاشف ،راناوہاب کاردعمل
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ٹیکسوں میں چھوٹ اور انرجی سیکٹر پرایکسپورٹرز کو دئیے گئے ریلیف پر صنعتکاروں نے بجٹ کو بزنس کمیونٹی کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دے دیا ، صنعتکاروں کا کہنا تھا حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے انتہائی شاندار بجٹ پیش کیا ، سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر صنعتکاروں نے حکومت سے نظر ثانی کی اپیل بھی کی ہے ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں صنعتکاروں نے چیمبر آف کامرس میں بجٹ اجلاس کو سنا ، بجٹ 2021 تا 22 نے فیصل آباد کے صنعتکاروں کا دل خوش کردیا، صدرایف سی سی آئی احتشام جاوید کا کہنا تھا یہ صنعت دوست بجٹ ہے ، توقع کرتے ہیں مالی سال کے دوران کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ چار یا چھ ماہ کی پالیسی سے انڈسٹری نہیں چلے گی، حکومت کولانگ ٹرم منصوبہ بندی پر توجہ دینا ہوگی، ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کم کرنا خوش آئند ہے ، تاجر برادری کا اس موقع پر کہنا تھا مطمئن ہیں کہ صنعتوں اورچھوٹے کاروبار پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، سابق نائب صدر پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میاں کاشف ضیا نے کہا کورونا وبا کے دوران پیداواری انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی، امید ہے حکومتی اقدامات سے ملک میں صنعتی ترقی کا نیا باب شروع ہوگا، اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس رانا وہاب کا کہنا تھا حکومت نے چھوٹی کاروں پر کافی حد تک ٹیکس میں کمی کی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ،زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے بھی بجٹ میں کسانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ۔