این سی او سی,حکومت پنجاب کےاحکامات نظر انداز,ہزاروں ٹیچرز نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کروائی

این سی او سی,حکومت پنجاب کےاحکامات نظر انداز,ہزاروں ٹیچرز نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کروائی

ادارو ں کے ہیڈز کو کہہ دیاویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کے خلاف جلد ایکشن لیتے ہوئے انہیں تعلیمی اداروں میں آنے سے روک دیاجائے گا:سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان

فیصل آباد (نیوز رپورٹر )این سی او سی اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 جون تک ٹیچرز کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے کے احکامات نظر انداز ، ہزاروں ٹیچرز کا تاحال ویکسی نیشن نہ کروانے کا انکشاف ، این سی او سی اور حکومت پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ 7 جون سے تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائیگا اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے تمام اساتذہ 5 جون تک اپنی ویکسی نیشن کی پہلی خوراک ضرور لگوائیں جس کیلئے تمام سنٹرز پر الگ سے کائونٹرز بھی قائم کئے گئے بعض اساتذہ نے تو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویکسی نیشن کی پہلی خوراک لگوا لی تاہم اب انکشاف ہوا کہ ہزاروں اساتذہ ویکسی نیشن لگوانے کیلئے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے تدریسی عمل میں حصہ لینے کا بھی آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے ہیڈز کو کہہ دیا کہ وہ اپنے اساتذہ کو ویکسی نیشن لگوانے کا پابند بنائیں ایسے اساتذہ جو ویکسی نیشن نہیں لگوائینگے جلد ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں تعلیمی اداروں میں آنے سے روک دیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں